تیونس کا دو دن میں غیر قانونی امیگریشن کی 65 کوششیں ناکام بنانے کا دعویٰ۔
تیونس نےدو دن میں غیر قانونی امیگریشن کی 65 کوششیں ناکام بنا نے کا دعویٰ کیا ہے۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق تیونس کے نیشنل گارڈ نےکہا کہ تیونس نے بحیرہ روم عبور کرکے اٹلی جانے کی 65 غیر قانونی امیگریشن کی کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تیونس کے میری ٹائم گارڈ نے 27 جون سے 29 جون کے درمیان ان غیر قانونی امیگریشن کی کوششوں کو ناکام بنایا اور ان کارروائیوں کے دوران 2,068 غیر قانونی تارکین وطن کو ڈوبنے والی کشتیوں سے بچایا۔
غیر قانونی امیگریشن کی 47 کوششوں کو نیشنل گارڈ یونٹوں نے مشرقی ساحلی صوبے مہدیہ اور جنوب مشرقی صوبے سفیکس میں ناکام بنا دیاجبکہ دیگر 18 کو ملک کے شمال مشرقی ساحل پر ناکام بنایا گیا۔
0 تبصرے