سپین میں مقیم غیر ملکیوں کیلئے انتہائی اہم معلومات آرائیگو کے تحت حاصل کیے گئے پہلے ریذڈنس کارڈ کی تجدید سے متعلق۔
تفصیلات کے مطابق کاتالونیا میں رہنے والے وہ تمام لوگ جنہوں نے اپنا پہلا ریڈ ڈنس کارڈ تجدید کے لیے 15 مارچ 2023 کے بعد جمع کروایا ہے اور ابھی تک انٹر نیٹ پر رجسٹر نہیں ہوا یا پھر ابھی تک اُس کا جواب نہیں آرہا تو وہ پریشان نہ ہوں اور مطمئن رہیں کیونکہ آپ کی فائل میں یا پھر جمع کروانے کے عمل میں کوئی غلطی نہیں ہے یہ تاخیر حکومت کے متعلقہ محکمے کی طرف سے ہے۔
حکومتی ادارے کے مطابق تجدید کی درخواستوں کا بہت زیادہ رش ہے اس وجہ سے تاخیر ہو رہی ہے اگر آپ کو اس سلسلہ میں اپنے خیفے، ایمپریسا یا بینک کی طرف سے پریشانی کا سامنا ہے تو اس بارے میں حکومت کاتالونیا نے ایک خصوصی معلوماتی مراسلہ بھی جاری کیا ہے جس کے مطابق جب ریزڈنس کارڈ کی تجدید کی درخواست جمع کروائی جاتی ہے تو اُس درخواست کا فیصلہ آنے تک موجودہ کارڈ کی معیاد خود بخود بڑھ جاتی ہے اور یہ بات پہلے ہی قانون میں موجود ہے ضرورت پڑنے پر وہ مراسلہ آپ اپنے خیفے، ایمپریسا یا بینک کو بھیج سکتے ہیں۔
0 تبصرے