اٹلی،فرانس پاکستانی گرفتار | Italy,France EU Immigrants Arrest

اٹلی،فرانس پاکستانی گرفتار | Italy,France EU Immigrants Arrest
اٹلی سے فرانس جاتے ہو 28 پاکستانی اور بنگالی تارکین وطن پکڑے گے۔


تفصیلات کے مطابق 28 اپریل بروز جمعہ صبح کے 4 بجے ریاستی پولیس کے گشتی سکواڈ نے Torino - Savona آٹوسترا پر Carmagnola کے قریب ایک فرنچ نمبر پلیٹ والے فرگونے کو روکا۔لیکن ڈرائیور نے فرگونا نہ روکا جس پر پولیس نے فرگونے کا پیچھا کر کے اسے روکا اور تلاشی لی  تلاشی کے دوران فرگونے کے پیچھلے حصے سے 28 تارکین وطن نکلے جن کا تعلق پاکستان اور بنگلہ دیش سے تھا جو  کہ بارڈر کراس کر کے فرانس داخل ہونا چاہتے تھے۔


اس دوران پولیس کی مزید گاڑیاں بھی موقع پر پہنچ گئیں پولیس نے تمام تارکین وطن کو Mondovì کے پولیس ہیڈکواٹر میں منتقل کر کے واقعے کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی مورخہ 22 اپریل کو Gaiola کے قریب گواردیا دی فنانسا نے فرانس جاتے ہوئے ایک فرگونے کو پکڑا تھا جس میں 21 پاکستانی تارکین وطن موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے