فرانس میں مقیم غیر ملکیوں کے لیے نیا امیگریشن قانون حکومت کی جانب سے خوشخبری سُنا دی گئی کن کن کو فرانس میں اب لیگل ڈاکومنٹس ملیں گے اور کب سے لیگل ڈاکومنٹس ملنا شروع ہو گئے حکومت کی جانب سے مکمل وضاحت دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جیسا کہ فرانس میں مقیم غیر ملکی اس چیز سے باخوبی واقف ہوں گے کہ اس وقت فرانس میں بھی حالات کافی کشیدہ چل رہے ہیں مطلب کہ پینشن اصلاحات کی وجہ سے آئے دن فرانس میں ہڑتالوں کا سلسلہ جاری ہے اور فرانسیسی حکومت کی جانب سے غیر ملکی غیر قانونی امیگرنٹس کے لیے ایک قانون فرانس سینیٹ میں پیش کیا گیا تھا جو کہ خوش قسمتی سے پاس بھی ہو گیا تھا لیکن پینشن اصلاحات کے مسلے کی وجہ سے خاموشی کا شکار ہو گیا تھا۔
لیکن اب چونکہ حالات بہتری کی جانب جاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جس کی وجہ سے ایک بار پھر سے الیگل امیگرنٹس کو فرانس میں قانونی دستاویزات دینے کا کہا گیا ہے کہ اس عمل میں اب تیزی لائی جائے گی چونکہ غیر ملکیوں کے لیے امیگریشن کا قانون ویسے تو فرانسیسی سینیٹ سے پاس ہو چکا ہے لیکن ابھی باقاعدہ اعلان نہیں ہوا تھا اور اس پر عمل درآمد شروع نہیں ہوئی تھی لیکن اب بتایا جا رہا ہے جون سے ایسے غیر ملکی جن کو فرانس میں بغیر ڈاکومنٹس کے دس، سات یا پھر پانچ سال کا وقت ہو چکا ہے اور اُن کے پاس اس حوالے سے ٹھوس ثبوت بھی ہیں تو اُن کو فرانس میں قانونی حیثیت دی جائے گی جو کہ فرانسیسی حکومت کی جانب سے ایک بہتر فیصلہ کیا گیا ہے الیگل غیر ملکیوں کے لیے واضع رہے اس وقت فرانس میں پاکستانیوں سمیت انڈین اور دیگر کمیونیٹی سمیت ٹوٹل الیگل افراد کے عداوشمار جاری کیے گئے ہیں یعنی کہ جو فرانس میں بغیر ڈاکومنٹس ہیں وہ ڈھائی لاکھ کے قریب ہیں۔
0 تبصرے