دراصل یورپی یونین کے سینٹ میں پورے یورپ میں ورکرز کیلئے نیا قانون منظور ہوا ہے اور سینٹ میں اٹلی سمیت تمام یورپی ممالک میں مشترکہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ یورپ میں تمام ورکرز کی ایک فکس سلری ہونی چائیے جبکہ تمام ممالک کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے حساب سے ورکرز کی ایک مقرہ تنخواہ کو فکس کریں، خیال رہے کہ اس کے لیے یورپی یونین کی جانب سے دو سال کا وقت دیا گیا ہے جس میں اٹلی سمیت ورکرز کو ایک فکس سلری فی گھنٹہ کے حساب سے دی جائے گی واضع رہے ویسے تو پہلے سے ہی جو ترقی یافتہ یورپی ممالک ہیں جن میں ناروے، بیلجیم، ڈنمارک وغیرہ آتے ہیں وہ ایک فکس سلری فی گھنٹے کے حساب سے دے رہے ہیں جبکہ اٹلی جیسے ملک میں بعض جگہوں پر تو اچھی تنخواہ مل جاتی ہے جبکہ بعض جگہوں پر ورکرز کو بہت ہی کم تنخواہ ملتی ہے۔
اس نئے قانون کو یورپی یونین کی جانب سے منظور کرنے کی سب سے بڑی وجہ بھی یہ ہی ظاہر کی گئی ہے کہ کسی بھی کام کرنے والے کے ساتھ کم اُجرت کی وجہ سے زیادتی نہ ہو اور اگر اُس کو کم اُجرت دی جائے تو اُس کام کے مالک کے خلاف کیس کر سکے جو کہ اٹلی سمیت پورے یورپ میں ورکرز کے لیے اچھا اور مثبت قانون منظور کیا گیا ہے۔
0 تبصرے