اٹلی میں ازیل اسائلم،اسپیشل پروٹیکشن اور سوسیداریا سجورنو کو کام والی پرمیسو دی سجورنو میں تبدیل کروائیں آسانی سے۔
ویسے تو اکثر بہت سے ایسے دوست ہیں جو کہ اٹلی میں ازیل اسائلم اسپیشل پروٹیکشن اور سوسیداریا سجورنو پر اٹلی میں ہیں اور اُن میں سے بیشتر بھائیوں کا یہ ہی سوال ہوتا ہے کہ ہم اپنی ان سجورنو کو کام والی سجورنو میں کیسے تبدیل کروا سکتے ہیں۔تو اپنے آج کے اس آرٹیکل میں آپ کو اس کا مکمل طریقہ اور آسان پروسس بتائیں گے۔
سب سے پہلے دیکھ لیتے ہیں کہ اسپیشل پروٹیکشن سوسیداریا والے اپنی سجورنو کو کام والی پرمیسو دی سجورنو پر کیسے تبدیل کروا سکتے ہیں،تو ایسے تمام لوگوں کو چائیے ہو گا کام کا ویلڈ کنٹریکٹ پھر آپ کو آخری تین پگا بوستے چائیے ہوں گے، پھر اگر آپ کا ریزڈینسا ہے ٹھیک ہے ورنہ آپ ہاؤس پیتی لگا کر بھی اپنی اس سجورنو کو تبدیل کروا سکتے ہیں اس کے لیے آپکو کسی بھی زبان سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہو گی لیکن خیال رہے کہ اٹلی میں کچھ کستورے والے ایسے بھی ہیں کہ اگر آپ کی اسپیشل پروٹیکشن سوسیداریا ابھی چار پانچ سال ویلڈ ہے تو وہ اس کو تبدیل نہیں کرتے بلکہ آخری سال میں اس کو تبدیل کرتے ہیں۔
اب دیکھ لیتے ہیں کہ ازیل اسائلم والی سجورنو کو کیسے کام والی سجورنو پر تبدیل کروا سکتے ہیں ویسے تو عموماً اٹلی میں %99 فی صد کستورے ایسے ہیں جو ازیل والی سجورنو کو تبدیل نہیں کرتے اور جب آخری سال رہ جاتا یعنی کہ چھ ماہ چار ماہ باقی رہ جاتے ہیں تو اُس وقت اپنی ازیل والی سجورنو کو تبدیل کروا سکتے ہیں۔باقی ازیل والی سجورنو والوں کو بھی کام کا ویلڈ کنٹریکٹ آخری تین پگا بوستے ریزڈینسا یا ہاؤس پیتی ہی ڈاکومنٹس میں چائیے ہوتے ہیں۔
لیکن یہاں ازیلو والوں کو مشورہ یہ ہی ہے کہ آپ سجورنو کو کام والی سجورنو میں تبدیل کروانے کی بجائے جب پانچ سال پورے ہو جائیں تو اٹالین پاسپورٹ کے لیے دوماندہ کریں اگر آپ کا پانچ سال تک ریزڈینسا جاری رہا ہے اور آپ کے آخری تین سال میں جو کُد ہے وہ 8400 یورو سے اوپر ہی ہے اُمید کرتا ہوں کہ آپ سب کو اچھے سے سمجھ آ گیا ہو گا۔

0 تبصرے