اٹلی نیا قانون پاس خوشخبری | Italy New Law Passed Immigration 2022

اٹلی نیا قانون پاس خوشخبری | Italy New Law Passed Immigration 2022
اٹلی میں نیا قانون پاس جس سے تقریباً اب سب کو فائدہ ہو گا اٹلی نے امیگریشن قانون پاس کرنے کے ساتھ اٹلی میں پہلے سے موجود افراد کو بھی بڑی سہولت دینے کا فیصلہ۔






 تفصیلات کے مطابق اٹلی کی حکومت نے امیگریشن کے حوالے سے ایک نیا قانون 21 جون 2022 کو پاس کیا ہے۔جس کے مطابق اب پرفیتورا 30 دن کے اندر نولا اوستا یعنی کہ اجازت نامہ جاری کرنے کا مجاز ہوگا اور چاہے پاکستان،انڈیا،بنگلہ دیش یا پھر جس بھی ملک کے لیے نولااُستا جاری ہو گا ایمبیسی 20 سے 25 دن کے اندر اندر ویزا دینے کی پابند ہو گی۔ جبکہ نئے قانون کے بعد اب 2021 والی فلوسی امیگریشن میں اپلائی کرنے والوں میں سے جن لوگوں کے ڈاکومنٹسز مکمل ہیں اور اُن میں کوئی بھی جعلی ڈاکومنٹسز نہیں ان کو جلد از جلد نولا اوستے جاری کر دیے جائیں گے ۔جبکہ خیال رہے کہ اٹالین حکومت اس سال 2022 میں بھی فلوسی امیگریشن کھلنے کا ارادہ رکھتی ہے جس کا اعلان اٹالین حکومت کسی بھی وقت کر سکتی ہے۔ 




اس کے علاوہ اطالوی حکومت اُن پر بھی غور کر رہی ہے جو کہ پہلے سے ہی اٹلی میں موجود ہیں اور اپنی فیملی کو اٹلی بُلوانے کے منتظر ہیں یعنی کہ فیملی ویزہ کا جو مسلۂ تقریباً اشیائی ممالک میں جو بنا ہوا ہے اس کو بھی جلد آسان پروسس کے تحت کرنے پر غور کر رہی ہے جس سے اٹلی میں رہنے والوں کو بڑی سہولت ملے گی۔جو بتایا جا رہا ہے اُس کے مطابق فیملی ویزہ کے پروسس میں بھی حکامات جو جاری کیے جائیں گئے اُن کے مطابق بھی ایمبیسی 20 سے 25 دن یا پھر زیادہ سے زیادہ ایک ماہ میں ویزہ دینے کی مجاز ہو گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے