اٹلی پرمیسو دی سجورنو بڑی نیوز اپڈیٹ

اٹلی پرمیسو دی سجورنو بڑی نیوز اپڈیٹ
‎پیروجا: پرمیسودی سجورنو کے لیے جعلی کنٹریکٹ دینے والا گروہ پکڑا
گیا۔ 
 ‎پیروجا میں لوگوں کو پرمیسودی سجورنو حاصل کرنے کے لیے پیسے لے کر کام کا جعلی کنٹریکٹ دینے والا گروہ پکڑا گیا۔اس گروہ نے مجموعی طور پر تقریبا 453 لوگوں کو جعلی کنٹریکٹ دیئے۔جعلی کنٹریکٹ لینے والوں میں زیادہ تر انڈیا، پاکستان، بنگلہ دیش اور سینیگال کے لوگوں شامل ہیں۔زیادہ تر لوگوں کو تعمیراتی کے شعبے کے کنٹریکٹ دیے گے۔ ‎جعلی کنٹریکٹ دینے والا گروہ دس لوگوں پر مشتمل تھا۔گروہ کے مرکزی کرداروں میں ایک کمر لیسٹا بھی جس کا نام ماوریسییو ہے اور ایک ڈاکومنٹسز والی ایجنسی کا مالک جو کہ انڈین شہری ہے ۔جس کا نام تانے بھٹاچراجی ہے۔ان دونوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ باقی آٹھ افراد کو گھر میں نظر بند کردیا گیا ہے۔یہ گروہ ایک کنٹریکٹ کے لیے ایک ہزار یورو سے چھ ہزار یورو تک وصول کرتا تھا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے