خوشخبری اٹلی میں 2026 فلوسی امیگریشن درخواستوں کی پری فِلنگ 23 اکتوبر سے شروع ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وزارتِ داخلہ اٹلی نے اعلان کیا ہے کہ 2026 فلوسی امیگریشن (Decreto Flussi) کے تحت ورک پرمٹ درخواستوں کی پری فِلنگ کا آغاز 23 اکتوبر 2025 سے ہوگا یہ مرحلہ 7 دسمبر 2025 تک جاری رہے گا
اس دوران آجر (Employer)، تنظیمیں، اور مستند پیشہ ور افراد غیر ملکی ورکرز کے لیے درخواستیں تیار کر سکیں گے یہ عمل وزارتِ داخلہ کے ALI Services Portal (Single Desk for Immigration) کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔
درخواست دینے کے لیے SPID یا CIE ڈیجیٹل آئی ڈی لازمی ہے اور ای میل ایڈریس کو INI-PEC یا INAD ڈیٹا بیس میں رجسٹر ہونا ضروری ہے۔
فارم کی اقسام میں شامل ہیں۔
زرعی سیزنل کام کے لیے۔
سیاحت کے سیزنل کام کے لیے۔
نان سیزنل ورک کے لیے۔
فیملی کیئر سیکٹر کے لیے۔
اہم تفصیلات: 2026 فلوسی امیگریشن کوٹے
ٹوٹل 1,64,850 انٹریز کی اجازت دی گئی ہے
76,200 نان سیزنل ورک کے لیے۔
650 خود مختار روزگار (Self-employment) کے لیے۔
88,000 سیزنل ورک کے لیے۔
اہم Click Day تاریخیں
12 جنوری 2026: زرعی سیزنل ورکرز،9 فروری 2026 16 فروری 2026 18 فروری 2026: دیگر کیٹیگریز
تمام درخواستیں الیكٹرانك طور پر ALI پورٹل کے ذریعے جمع کرائی جائیں گی درست معلومات اور وقت پر جمع کرانا کوٹے میں جگہ حاصل کرنے کے لیے نہایت اہم ہے یہ فیصلہ وزارتِ داخلہ، وزارتِ محنت، وزارتِ زراعت، اور وزارتِ سیاحت کے مشترکہ سرکلر کے تحت کیا گیا ہے۔
0 تبصرے