اٹلی میں مقیم پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کیلئے اٹلی کے فیملی ویزہ میں بڑی تبدیلی نیا قانون حکومت کی جانب سے بنا دیا گیا فیملی کیلئے نولااُستا اب لینا پہلے سے مشکل ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق اطالوی حکومت کی جانب سے اٹلی فیملی ویزہ اور فیملی نولااُستا سے متعلق نیا قانون لاگو کیا گیا ہے جس سے اب پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے غیر ملکیوں کیلئے اپنی فیملی کو اٹلی لانا تھوڑا مشکل ہو گا۔
واضع رہے اٹلی میں رہتے ہوئے جن لوگوں نے پہلے سے اپنی فیملی کیلئے اپلائی کیا ہوا ہے اور اُن کے فیملی ویزہ نولااُستا نکل چکے ہیں اُن پر یہ نیا قانون لاگو نہیں ہو گا البتہ جنوں نے اپلائی کیا ہے اور فیملی ویزہ نولااُستا نہیں جاری ہوا اُن پر نیا حکومتی قانون لاگو ہو گا۔
نیا قانون کیا ہے؟
دراصل اگر ابھی کوئی بھی فرد اٹلی میں رہتے ہوئے لیگل ڈاکومنٹس کی بنیاد پر اپنی فیملی کیلئے اپلائی کرتا ہے تو پہلے فیملی ویزہ نولااُستا 90 دن میں جاری کر دیا جاتا تھا لیکن اب نئے قانون کے مطابق نولااُستا 150 دن میں جاری کیا جائے گا جبکہ اس حوالے سے مکمل جانچ پڑتال بھی کی جائے گی جبکہ بتایا جا رہا ہے کہ جن لوگوں کے پاس اٹلی لیگل اسٹیٹس نہیں ہے اُن کیلئے اپنی فیملی کو بُلوانا اور بھی مشکل ہو گا۔
0 تبصرے