اٹلی میں رہنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری نیا بونس 200 یورو کے دوماندے شروع پاکستانیوں سمیت ہر کوئی اس 200 یورو کے بونس کیلئے اپلائی کر سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اطالوی حکومت کی جانب سے 200 یورو کا بونس دینے اعلان کیا گیا ہے جس کے دوماندے کل بروز جمعرات 4 ستمبر 2025 سے شروع ہو رہے ہیں دراصل یہ 200 یورو کا بونس اٹلی میں جتنے بھی والدین ہیں چاہے غیر ملکی ہیں پاکستانی ہیں سب کو ملے گا اگر اُن کے بچے اسکول میں جاتے ہیں اور تعلیم حاصل کر رہے ہیں بونس کا نام Bonus Libri 2025 ہے اس بونس حاصل کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے جو ایزوں کی شرط رکھی گئی ہے اگر آپ کے ایزے 10 ہزار 623 یورو سے 15 ہزار 748 یورو کے درمیان ہیں تو آپ بھی آن لائن INPS کی ویب سائٹ پر جا کر 200 یورو کے بونس کیلئے اپلائی کر سکتے ہیں آن لائن اپلائی کرنے کیلئے ویب سائٹ نیچے درکار ہے۔
آپ کل 4 ستمبر سے 24 اکتوبر 2025 تک دوماندے کر سکتے ہیں واضع رہے کہ وقت بہت تیزی سے گزر جاتا ہے اس لیے آخری دنوں کا انتظار نہ کریں۔
0 تبصرے