اسائلم سیکرز کیلئے امیگریشن اوپن | Good News Immigration Open For Asylum Seekers 24/25

اسائلم سیکرز کیلئے امیگریشن اوپن | Good News Immigration Open For Asylum Seekers 24/25
پاکستانیوں سمیت دیگر غیر ملکی اسائلم سیکرز کیلئے امیگریشن اوپن کر دی گئی حکومت کا قانونی دستاویزات دینے کا اعلان اسائلم سیکرز کی موجیں۔ 


 تفصیلات کے مطابق اسپین کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اگلے تین سالوں میں تقریباً 300,000 غیر دستاویزی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دی جائے گی جس سے متوقع طور پر ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی بھی مستفید ہوں گے اسپین تین لاکھ غیر دستاویزی تارکینِ وطن کو قانونی حیثیت دے گا۔


 ہسپانوی وزیر برائے مائیگریشن کے مطابق اسپین یہ پروگرام اگلے سال مئی 2025 میں شروع کرے گا اور یہ 2027 تک جاری رہے گا اس پالیسی کا مقصد ملک میں عمر رسیدہ افراد کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نطر ملک میں افرادی قوت کو بڑھانا ہے نئے امیگریشن پروگرام کے تحت مناسب دستاویزات کے بغیر اسپین میں مقیم غیر ملکیوں کو ورک پرمٹ اور رہائش حاصل کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ 


 نئی پالیسی کی منظوری اسپین کی بائیں بازو کی اقلیتی مخلوط حکومت نے منگل کے روز دی تھی اور یہ پالیسی طویل مدتی ویزوں کے انتظامی طریقہ کار کو آسان بناتی ہے اور تارکین وطن کو اضافی لیبر تحفظات فراہم کرتی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے