اٹلی،جرمنی سمیت نئی سخت امیگریشن پالیسی | Italy - EU New Tougher Immigration Policy + Boder Controls

اٹلی،جرمنی سمیت نئی سخت امیگریشن پالیسی | Italy - EU New Tougher Immigration Policy + Boder Controls
اٹلی جرمنی سمیت یورپ میں نئی سخت امیگریشن پالیسی غیر ملکیوں کیلئے سخت بارڈر کنٹرول شروع لاکھوں غیر ملکیوں کا داخلہ ممنوع۔ 


 تفصیلات کے مطابق یورپ کے بڑے اور ترقی یافتہ ملک جرمنی کی جانب سے اپنے ہمسایہ ممالک کے خلاف بڑا فیصلہ لیا گیا ہے اور اپنی امیگریشن پالیسی کو سخت کر دیا ہے جس سے اب جرمنی میں تارکین وطن یا پھر جو غیر ملکی ہیں وہ اب جرمنی میں نہیں جا سکیں گے۔ 


 خیال رہے جرمنی کی جانب سے اٹلی فرانس سپین یا پھر اور دیگر ہمسایہ یورپی ممالک کے ساتھ بارڈر کنٹرول کا جو فیصلہ کیا گیا ہے اس کا مقصد اپنے ملک یعنی کہ جرمنی میں سیاسی پناہ اسائلم سیکرز کی تعداد کو کم کرنے اور اسائلم کی روک تھام کیلئے کیا ہے جس سے یورپ پورے میں اس نئی سخت امیگریشن پالیسی کو لے کر نئی جنگ کا آغاز ہو گیا ہے اور جرمنی کی اس سخت بارڈر کنٹرول امیگریشن پر یورپ میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ 


 جرمنی کی اس نئی سخت امیگریشن پالیسی کے بعد اب تارکین وطن یا غیر ملکی افراد کیلئے جرمنی جانا اور بھی سخت ہو گیا ہے اور اس وقت تمام جرمن بارڈر پر سخت چیکنگ کا عمل بھی جاری ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے