France Immigration Open 2023 for Immigrants | Good News France migrants

France Immigration Open 2023 for Immigrants | Good News France migrants
فرانس میں مقیم بغیر ڈاکومنٹس والوں کیلئے بڑی خوشخبری فرانس کا ایک لاکھ لیگل ڈاکومنٹس دینے کی تجویز غیر ملکیوں کو لیکن وجہ کیا سامنے آئی۔ 




 تفصیلات کے مطابق فرانس کے موجودہ منسٹر آف لیبر امپلائمنٹ اینڈ اکنامک Olivier Dussopt کی جانب سے فرانسیسی سینٹ میں لیبر شارٹیج کو لے کر رپورٹ پیش کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت فرانس میں مختلف شبعہ جات میں بڑے پیمانے پر لیبر کی کمی ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے اُن کی جانب سے فرانس میں پہلے سے موجود جو امیگرنٹس بغیر ڈاکومنٹس کے ہیں اُن کو لیگل اسٹیٹس دے کر اس کمی کو پورا کرنے کا کہا گیا ہے۔  




واضع رہے کہ لیبر منسٹر کی جانب سے ورکرز کی جو کمی بتائی گئی ہے وہ 1 لاکھ افراد کی ہے یعنی کہ اس وقت فرانس کو ایک لاکھ افرادی قوت کی قلت کا سامنا ہے جس کو فرانس میں موجود بغیر ڈاکومنٹس والوں کو لیگل اسٹیٹس دے کر پورا کیا جائے گا خیال رہے ابھی اس حوالے سے صرف تجویز پیش کی گئی ہے لیکن جو صورتحال ہے اس کو دیکھتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ فرانس حکومت جلد اس معاملے پر بغیر ڈاکومنٹس والے امیگرنٹس کو خوشخبری دے گی۔ 




 باقی اگر فرانسیسی لیبر منسٹر کی اس تجویز کو منظوری مل جاتی ہے تو ہی حکومت کی طرف سے criteria اور جو دیگر requirements ہوں گی بتائی جائیں گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے