اٹلی گورنمنٹ نیو بونس | Italy New Bonus Spesa per Tutti | Good News for Italian Citizens

اٹلی گورنمنٹ نیو بونس | Italy New Bonus Spesa per Tutti | Good News for Italian Citizens
اٹالین حکومت کی طرف سے مہنگائی سے ستائے شہریوں کے لیے Bonus Spesa per Tutti کے نام سے نیا بونس شروع گُڈ نیوز۔




 تفصیلات کے مطابق اٹالین حکومت نے اٹلی میں مہنگائی کی حالیہ لہر سے اپنے شہریوں کو بچانے کے لیے Bonus Spesa per Tutti کے نام سے نیا بونس جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے جو کہ ISEE کی شرط کے بغیر ہو گا۔




 اس حوالے سے اٹالین حکومت اور بڑے بڑے ڈسٹریبیوٹرز کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں جس کے مطابق مختلف مارکیٹز میں Carelli Spesa کے نام سے روزمرہ استعمال کی اشیاء انتہائی کم قیمتوں پر دستیاب ہو نگی خیال رہے 10 ستمبر کے بعد اس کی مکمل تفصیل بھی جاری کی جائے گی جبکہ ابتدائی طور پر یہ بونس اکتوبر، نومبر اور دسمبر کے مہینوں میں دیا جائے گا۔




 جبکہ کچھ اطلاعات کے مطابق اس بونس کو مزید اگلے مہینوں تک بڑھایا بھی جا سکتا ہے جو کہ اٹالین شہریوں سمیت اٹلی میں مقیم غیر ملکیوں کیلئے بھی حکومت کی طرف سے بڑی سہولت ہے۔




 واضح رہے کہ اس سے پہلے اٹالین حکومت نے Carta Risparmio spesa کے نام سے ایک کارڈ کو شروع کیا تھا جس میں 15 ہزار سے کم ISEE والے افراد کو 382 یورو کا بونس تھا تاہم یہ carta اپنی ریکوائرمینٹس کی وجہ سے بہت کم لوگوں کو ملا ہے جس کے بعد اطالوی حکومت کی طرف سے اس نئے بونس کو شروع کیا گیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے