اٹلی ریزڈینسا اپڈیٹ | Italian Residenza for Immigrants | How to Make Italian Residenza in 23/24

اٹلی ریزڈینسا اپڈیٹ | Italian Residenza for Immigrants | How to Make Italian Residenza in 23/24
دوستوں آپ کی خدمت میں حاضر ہیں اٹلی میں مقیم پاکستانیوں سمیت تمام غیر ملکیوں کیلئے اٹالین ریزڈینسا سے متعلق انتہائی اہم اور ضروری معلومات لے کر کیونکہ آپ کو معلوم ہی ہے کہ اٹلی میں جو ریزڈینسا ہے یہ کتنا اہم اور ضروری ہوتا ہے کیونکہ یہ اس بات کا ثبوت ہوتا ہے کہ آپ اٹلی میں اور جب اٹالین چیتادینسا یعنی کہ شہریت کیلئے جب اپلائی کیا جاتا ہے تو سب سے پہلے آپ کا ریزڈینسا ہی دیکھا جاتا ہے کہ آیا آپ کا ریزڈینسا اٹلی میں مسلسل دس چلا بھی ہے یا پھر نہیں اب یہاں سب سے اہم چیز جو سمجھنے والی ہے جب کوئی شخص اپنا ریزڈینسا بنوا لیتا ہے تو جس نے ریزڈینسا بنا کر دیا ہوتا ہے کیا وہ آپ کا ریزڈینسا کٹوا سکتا ہے تو اس کا جواب ہے جی ہاں وہ کٹوا سکتا ہے یعنی کہ جو مالک ہوتا ہے وہ اُسی وقت ہی کٹوا سکتا ہے لیکن جس کا ریزڈینسا ہوتا ہے اُس بندے کے پاس ایک سال تک کا وقت ہوتا ہے دوبارہ سے اپنا address رجسٹرڈ کروانے کا کسی اور جگہ پر اور اگر ایک سال کے اندر اندر وہ اپنا ریزڈینسا دوبارہ سے بنوا لے تو ایسی صورت میں پھر جو gap ہے وہ نہیں آئے گا بہت سے ہمارے دوست بھائی جو اٹلی میں ہیں اور انھوں نے اپنا ریزڈینسا بھی بنوایا ہوا ہے لیکن مالکان کی جانب سے اُن کا ریزڈینسا کٹوا دیا گیا ہے اُن کو اس حوالے سے معلوم نہیں جبکہ کچھ دوستوں بھائیوں کی جانب سے بھی اس سے متعلق پوچھا گیا تھا اس لیے اس شارٹ سی ویڈیو میں آپ کے ساتھ اس کی تفصیل بتانا ضروری تھا باقی اگر آپ کے ساتھ بھی ریزڈینسا کو لے کر مسلہ ہے کومنٹ بکس میں ضرور بتائیں اور کوشش کریں جلد از جلد کسی اور جگہ پر اپنا ریزڈینسا رجسٹرڈ کروائیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے