اٹلی میں مقیم غیر ملکیوں کیلئے اطالوی حکومت کی جانب سے نیا قانون لاگو جس سے اب اٹلی میں پاکستانیوں سمیت دیگر اور ممالک کے ہزاروں افراد کو ڈیپورٹ کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اٹلی کے وزارت داخلہ Matteo Piantedosi کی جانب سے خود اب اس چیز کو کنفرم کیا گیا ہے جس میں اُن کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اطالوی حکومت اگلے ماہ ستمبر 2023 سے غیر ملکی افراد کیلئے نیا قانون نیا دیکریتو جس کو Decreto Sicurezza کا نام دیا گیا ہے اُس کے تحت اٹلی سے بڑی تعداد میں غیر ملکیوں کو ڈیپورٹ کیا جائے گا۔
اطالوی وزرات داخلہ کی جانب سے مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس نئے دیکریتو کو لانے کا مقصد صرف اور صرف اٹلی میں غیر قانونی تارکین کی بڑھتی تعداد ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ نیا قانون نافذ کیا جا رہا ہے یہاں اٹلی میں مقیم پاکستانیوں سمیت جو دیگر ممالک کے غیر ملکی ہیں اُن کیلئے یہ جاننا سب سے ضروری ہے کہ یہ نیا دیکریتو نیا قانون کون سے لوگوں پر لاگو ہو گا۔
تو اٹلی میں ایسے غیر ملکی جو یا تو ابھی اٹلی میں نئے آئے ہیں اور وہ ابھی تک اٹلی میں اپنا اسائلم کا کیس دائر نہیں کر سکے یا پھر جن غیر ملکیوں کو آئے 3 سے 4 ماہ ہو چکے ہیں اور وہ بھی سیاسی پناہ نہیں لے سکے تو اُن کو نئے Decreto Sicurezza کے تحت جلد از جلد ڈیپورٹ کیا جائے گا جبکہ وہ غیر ملکی جن کے سیاسی پناہ کے کیس لگ چکے ہیں اُن کے پروسس ویسے ہی چلیں گے جیسے کہ چلتے ہیں۔
0 تبصرے