اٹالین پاسپورٹ شہریت اپڈیٹ | Italian Passport Update 2023 - 2024

اٹالین پاسپورٹ شہریت اپڈیٹ | Italian Passport Update 2023 - 2024
اٹلی میں رہنے والوں کیلئے اٹالین شہریت اور پاسپورٹ سے متعلق انتہائی اہم اور ضروری معلومات 


 تفصیلات کے مطابق جب آپ کو اطالوی شہریت ملتی ہے تو اس وقت کمونہ آپ کو کہتا ہے کہ آپ اپنا نکاح نامہ اور وہ بچے جو اٹلی میں پیدا نہیں ہوئے ان کے برتھ سرٹیفیکیٹ اطالوی ایمبیسی سے تصدیق کروا کر جمع کروائیں جو ایک قانونی عمل ہے اس کے بغیر مستقبل میں بچوں کے پاسپورٹ رینیو نہیں ہوسکتے ۔ 


 لیکن بہت سے لوگ پاسپورٹ لیکر یہ سمجھتے ہیں کہ اب تو اُنہیں اطالوی پارسپورٹ مل گیا اب کون اُن سے پاسپورٹ واپس لے سکتا ہے اس لئے وہ سستی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور اپنا نکاح نامہ اور بچوں کے برتھ سرٹیفیکیٹ کمونے میں رجسٹر نہیں کرواتے ۔


 جس کی وجہ سے بچوں کی عمریں اٹھارہ سال سے اوپر ہوچکی ہوتی ہیں اور اب جب وہ ایمبیسی میں ان کا پاسپورٹ رینیو کروانے جاتے ہیں تو اطالوی ایمبیسی اُن کا پاسپورٹ رینیو کرنے سے یہ کہہ کر انکار کر دیتی ہے کہ آپ کے بچے کا برتھ سرٹیفیکیٹ اور آپ کا نکاح نامہ رجسٹر نہیں ہے اگر آپ نہیں چاہتے کہ مستقبل میں آپ کے بچے بغیر پاسپورٹ کے کسی بھی ملک میں محصور ہو کر رہ جائیں تو پاسپورٹ ملتے ہی اپنا نکاح نامہ اور سب بچوں کے پیدائش سرٹیفکیٹ کمونے میں فوری رجسٹر کروائیں کیونکہ اطالوی سفارت خانہ قانون کی پاسداری میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کرتے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے