جرمنی نیا نیشنیلٹی قانون | Germany New Nationality Law 2023 - 2024

جرمنی نیا نیشنیلٹی قانون | Germany New Nationality Law 2023  - 2024
جرمنی میں رہنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری جرمن حکومت کا غیر ملکیوں کیلئے بڑا اعلان غیر ملکیوں کو جرمن شہریت ملے گی 3 سالوں میں جبکہ جن تارکین وطن کے بچے جرمنی میں پیدا ہوں گئے اُن کی پیدائش کے وقت ہی جرمن شہریت دے دی جائے گی۔




 تفصیلات کے مطابق جرمن شہریت کے قانون سے متعلق بڑی خبر کیونکہ جرمنی شہریت کا نیا قانون نیا بل باہمی مشاورت کیلئے جرمنی کی وفاقی کابینہ میں پیش کیا گیا ہے جس میں جرمن شہریت کو لے کر کچھ خاص نقائط رکھے گئے ہیں۔ 


 یعنی کہ جرمن شہریت 5 سال بعد ممکن ہو گی جبکہ بعض صورتوں میں 3 سال میں بھی ممکن ہے اس کے علاوہ زیادہ عمر کے افراد کیلئے خاص رعایت جبکہ جرمن زبان کی آسانی اور ڈبل نیشنیلٹی وغیرہ بھی شامل ہیں اس کے علاوہ تارکین وطن کے بچوں کو بھی پیدا ہوتے ہی جرمن شہریت دی جائے گی واضع رہے یہ نیا بل جرمن شہریت سے متعلق موجودہ جرمن حکومت کی طرف سے پیش کر دیا گیا جس کو جرمن پارلیمنٹ سے منظوری ملنا باقی ہے لیکن جو ابھی تک بتایا جا رہا ہے اُس کے مطابق جرمنی کی شہریت کا یہ نیا قانون جلد پاس ہو جائے گا۔


 خیال رہے اس پر ابھی کوئی حتمی رائے قائم کرنا کہ قوانین کی تفصیل کیسی ہوگی بتانا مشکل ہے کیونکہ حکومتی اور اپوزیشن کی پارٹیاں مختلف رائے رکھتی ہیں اس حوالے سے باقی جو بھی نئی اپڈیٹ نئی نیوز آئے گی وہ آپ کے ساتھ ضرور شئیر کریں گے باقی مزید تفصیل کیلئے نیچے آپ کی سہولت کیلئے نیوز کا آفیشل لنک بھی موجود ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے