سپین میں مقیم غیر ملکیوں کیلئے انتہائی اہم اور بڑی خبر الیکشن سے پہلے ہی کیونکہ اب سپین میں غیر ملکیوں کو لیگل سٹیٹس نہیں ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ سپین میں الیکشن ہونے جا رہے ہیں جس میں سپین کی موجودہ حکومت جو کہ غیر ملکی غیر قانونی امیگرنٹس کے حوالے سے دوست حکومت سمجھی جاتی ہے اس کے ساتھ ہی دیگر اور سیاسی جماعتیں بھی ہیں جو کہ غیر ملکیوں کے حق میں بہتر نظریہ نہیں رکھتی اور خاص طور جو سیاسی پارٹی Vox ہے وہ تو غیر ملکیوں کے سخت مخالفت کرتی ہے۔
اور اب الیکشن جو کہ بہت قریب ہیں اس موقع پر سیاسی پارٹی Vox کے جو President ہیں جن کا نام Santiago Abascal ہے اُن کی جانب سے غیر ملکی غیر قانونی تارکین وطن کو لے کر بڑا بیان دیا گیا ہے جو کہ غیر ملکیوں کیلئے کوئی اچھی خبر نہیں ہے کیونکہ Santiago Abascal کا کہنا تھا کہ اُن کو اس وقت بڑی حمایت حاصل ہے جس کی وجہ سے آنے والی گورنمنٹ اُن کی ہی بنے گی اور جیسے ہی ہماری حکومت اقتدار میں آئے گی تو وہ سب سے پہلا جو کام کریں گے وہ غیر ملکی غیر قانونی تارکین جو سپین میں لیگل سٹیٹس لیتے ہیں اس کو بند کریں گے جبکہ جن کے کیس ابھی پروسس میں ہیں اُن کیلئے بھی مشکل پیدا کر دی جائے گی جبکہ جو سیاسی پناہ کے متلاشی سپین میں آئیں گے اُن کیلئے بھی مزید سختی کر دی جائے گی تاکہ غیر قانونی نقل و حرکت پر کنٹرول کیا جا سکے۔
خیال رہے کہ پرتگال کے بعد یورپ میں سپین دوسرا ملک ہے جو غیر قانونی امیگرنٹس کو جلدی ڈاکومنٹس دیتا ہے اگر سپین میں Vox کی حکومت آتی ہے تو کافی مشکل ہو جائے گی غیر ملکیوں کیلئے۔
0 تبصرے