فرانس میں مقیم پاکستانیوں سمیت فرانسیسی حکومت کی جانب سے خوشخبری کیونکہ فرانس بھی اپنی امیگریشن اوپن کرنے جا رہا ہے غیر ملکیوں کیلئے۔
تفصیلات کے مطابق جہاں اس وقت پوری دنیا سمیت یورپ پورے میں بھی ورکرز کی قلت کا سامنا ہے وہاں ہی یورپی ملک فرانس بھی ورکرز کی قلت کا شکار ہے مختلف شعبوں میں جن میں سب سے پہلے نمبر پر جو شعبہ بتایا گیا ہے وہ زراعت کا ہے جس میں اس وقت فرانس کو لاکھوں ورکرز کی اشد ضرورت درکار ہے اور اسی مسلے کو دیکھتے ہوئے فرانسیسی لیبر منسٹر Olivier Dussopt کی جانب سے فرانسیسی پارلیمنٹ میں اس مدعے پر آواز اُٹھائی گئی ہے اور پارلیمنٹ میں بل پیش کیا گیا ہے کہ فرانس میں بھی لیگل طور پر غیر ملکی ورکرز کو موسمی اور سیزنیل ویزوں پر لایا جائے۔
خیال رہے جیسے یورپی ملک اٹلی ہر سال موسمی امیگریشن کو غیر ملکیوں کیلئے اوپن کرتا ہے یہ امیگریشن فرانس میں جو اوپن ہونی ہے اسی طرز کی ہو گی جس میں اشیائی ممالک جن میں پاکستان،انڈیا جیسے ممالک بھی شامل ہوں گئے اس کے علاوہ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ فرانس میں اس وقت 8 لاکھ سے زائد ورکرز کی ضرورت درکار ہے مختلف شعبوں میں جس میں ٹرک ڈرائیور بھی شامل ہیں۔
فرانسیسی لیبر منسٹر Olivier Dussopt کی جانب سے ورکرز کی قلت کو امیگریشن اوپن کر کے ختم کرنے کیلئے پارلیمنٹ میں بل جو پیش کیا گیا ہے اس کو فرانس کے پارلیمنٹ سے منظوری ملتی ہے یا پھر نہیں یہ کہنا قبل از وقت ہو گا لیکن اگر یہ نیا امیگریشن بل پاس ہو جاتا ہے تو اس سے ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی لیگل طور پر فرانس میں آسکیں گئے۔
0 تبصرے