اٹلی کی گورنمنٹ 13لاکھ فیملیز کو 500 سو ملین یوروز 💶 کے سوشل کارڈ دے رہی ہے اور یہ منہگائی کی وجہ سے دئیے جا رہے ہیں اس کارڈ کو آ پ نےکہیں اپلائی نہیں کرنا ہے ، 20 جولائی سے آ پ کا متعلقہ کمونا (کونسل) آ پ کو کال کرے گا ان کے پاس ایک لسٹ ہے جو انہوں نے انپس (INPS) کے ساتھ مل کر تعاون سے بنائی ہے، اگر آپ کی فیملی کے تین ممبر ہیں آ پ کی فیملی میں ایک ، دو یا تین چار چھوٹے بچے ہیں ، آ پ کا ایزے 15000 یورو سے کم ہے تو آ پ کا اس لسٹ میں نام ہو سکتا ہے، اگر آپ کو کمونے سے اس کارڈ کیلئے کال آئے تو آ پ نے کمونے جانا ہے ان سے ایک فارم لینا ہے جس پر آ پ کا نام ایڈریس، اور ایک خصوصی سریل نمبر ہو گا وہ آ پ لیٹر لیکر کا اپنا ریزی ڈینسا اور کودیچی فیسکالے لیکر کر اپنے متعلقہ پوسٹ آ فس میں جائیں گے۔
اور آ پ کو وہ فارم دے کر دو بند لفافے دیں گے ان میں سے ایک میں ایک پوسٹ پے والا کارڈ ہوگا، اور دوسرے لفافے میں اس کی پن ہو گی، اور ایک فارم پر دستخط کرا کر اس کارڈ پر 382٫50 یورو 💶 چارج کر دیں گے، آ پ نے 15 ستمبر سال 2023 سے پہلے اس کارڈ کو ایک بار استعمال ضرور کرنا ہے نہیں تو یہ پندرہ ستمبر کے بعد نہیں چلے گا۔
آ پ اس پر مارکیٹ سے اپنی فیملی کیلئے کھانے پینے کی اشیاء خرید سکتے ہیں، ان اشیاء کی لسٹ ایگریکلچر منسٹری کی ویب سائٹ پر موجود ہے، اس پر آ پ الکوحل نہیں خرید سکتے ہے جبکہ وہ لوگ اس لسٹ سے باہر ہیں جو بے روزگاری الاؤنس یا دوسری امداد لے رہیں ، باقی ان لوگوں کیلئے زیادہ اہلیت ہے جن کے ہاں بچوں کی پیدائش سال 2005 اور سال 2009 سے پہلے ہوئی ہے اس کارڈ سے آ پ کچھ مارکیٹوں پر شاپنگ کرکے مزید 15 پرسنٹ ڈسکاؤنٹ حاصل کر سکتے ہیں، ان مارکیٹوں کی بھی لسٹ ایگریکلچر منسٹری کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔
0 تبصرے