اٹلی فلوسی امیگریشن اوپن 2023 | New Italy Flussi Immigration Open 2023

اٹلی فلوسی امیگریشن اوپن 2023 | New Italy Flussi Immigration Open 2023
اٹلی نئی دیکریتو فلوسی امیگریشن کی منظوری ہو گئی اب اٹلی میں تین سالوں میں مجموعی طور 452000 غیر ملکی مزدو یا پھر ورکرز اٹلی میں کام کی مد سے آ سکیں گے۔ 




 تفصیلات کے مطابق اٹالین حکومت کے وزراء کی کونسل نے مختلف معاشی شعبوں ٹریڈ اور لیبر یونینز کی مسلسل ڈیمانڈ کے بعد نئی دیکریتو فلوسی امیگریشن کی منظوری دے دی ہے اور اس نئی فلوسی امیگریشن کے تحت اس رواں سال 2023 سے لے کر 2025 تک کل 452000 غیر ملکی مزدو یا پھر ورکرز اٹلی آ سکیں گے نئی فلوسی امیگریشن کے تحت 2023 میں 136000 غیر ملکی مزدو اٹلی میں آئیں گے، جبکہ اگلے سال 2024 میں 151000 ورکرز کو اٹلی میں لایا جائے گا جبکہ سال 2025 میں 165000 ورکرز اٹلی میں کام کی مد سے آئیں گئے۔ 




 واضح رہے کہ حالیہ سال مارچ والی فلوسی امیگریشن کے تحت 82000 کے کوٹے کے لیے کل 240000 درخواستیں جمع ہوئیں تھیں اب اس کوٹے کو آگے بڑھا دیا جائے گا تاکہ 136000 غیر ملکی مزدوروں کو اٹلی لایا جائے اور اٹلی میں ورکرز کی کمی کو پوراکیا جاسکے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے