اٹلی میں سیاسی پناہ والوں کیلئے خوشخبری | Italy High court Rule Granted For Immigrant’s

اٹلی میں سیاسی پناہ والوں کیلئے خوشخبری | Italy High court Rule Granted For Immigrant’s
اٹلی میں رہنے واللے غیر ملکیوں کیلئے اطالوی عدالت کی جانب سے بڑا فیصلہ سُنا دیا گیا اب اٹلی میں لیگل اسٹیٹس لینا اور بھی آسان ہو جائے گا۔


 تفصیلات کے مطابق 8 ستمبر کو اٹلی کی اعلی عدالت کی جانب سے اپنا حتمی فیصلہ سُنا دیا گیا ہے جس سے اٹلی میں لاکھوں کی تعداد میں غیر ملکیوں کو اب اٹلی میں لیگل اسٹیٹس حاصل کرنے میں زیادہ دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔


 خیال رہے پہلے اٹلی میں کسی بھی سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کو اٹلی میں لیگل اسٹیٹس لینے کے لیے کافی لمبا انتظار کرنا پڑتا تھا اور اس کے لیے بھی بہت سے ثبوت اور کام کا مستقل کنٹریکٹ کی ضرورت ہوتی تھی لیکن اب اٹلی کی اعلی عدالت مطلب کے سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے کے بعد اس شرط کو ختم کر دیا گیا ہے اور عدالت کا کہنا ہے کہ مستقل ملازمت یہ کوئی جواز نہیں رکھتی کیونکہ مستقل ملازمت تو اطالوی شہریوں کے لیے بھی حاصل کرنا مشکل ہوتی ہے۔


 لیکن یہاں عدالت کی طرف سے صرف اور صرف ایک شرط رکھی گئی ہے کہ اگر ایسا سیاسی پناہ کا متلاشی فرد جو کہ اٹلی میں لیگل اسٹیٹس لینا چاہتا ہے تو اُس کو اطالوی زبان سیکھنا ہو گی اور ساتھ میں کسی بھی کام میں عارضی کام کا کنٹریکٹ چائیے ہو گا جو کہ اس بات کا ثبوت ہو گا کہ متعلقہ سیاسی پناہ کے متلاشی شخص کا اٹلی کے معاشرے سے ہم آہنگ ہو رہا ہے۔


 خیال رہے جو بھی سیاسی پناہ والے اس نئے فیصلے کو فُلو کریں گے اُن کو پہلے انسانی ہمدردی کی دو سال والی سجورنو دی جائے گی جس کو بعد میں نارمل سجورنو پر تبدیل کروایا جا سکے گا باقی مزید تفصیل کے لیے نیچے لنک دیا جا رہا ہے اس پر کلک کر کے بھی آپ جان سکتے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے