سپین امیگریشن نیا قانون | Spain Immigration New Law 2022

سپین امیگریشن نیا قانون | Spain Immigration New Law 2022
سپین میں رہنے والوں کے لیے ہسپانوی حکومت کی جانب سے امیگریشن اوپن کرنے سے متعلق اہم وضاحت۔





 جیسا کہ اس وقت سپین جو کہ ایک یورپی ملک ہے اور دوسرے نمبر بڑا ملک ہے جہاں پاکستانیوں کی بڑی تعداد مقیم ہے اور روز مرہ کی بنیاد پر بھی سپین میں الیگل امیگرنٹس کی آمد ہوتی ہی رہتی ہے۔جبکہ وہاں ہی دوسری جانب سپین کی حکومت اپنے میں ملک میں الیگل امیگرنٹس کو امیگریشن دینے پر بھی غور و فکر کر رہی ہے۔




 اب جو ہسپانوی امیگریشن سے متعلق جو نئی وضاحت سامنے آئی ہے اُس کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ حکومت کی طرف سے مسوادہ تیار کر لیا گیا ہے کہ کس طریقہ کار سے لوگوں کو امیگریشن دی جائے گی لیکن امیگریشن اوپن کرنے کا آغاز ستمبر سے ہو گا کیونکہ مزید جو اہم چیزیں ہیں اُن پر ابھی بھی کام جاری ہے۔




 کیونکہ سپین میں اس وقت تعمیراتی شعبے میں ہوٹل،ڈرائیور اور زراعت کے شعبے میں بہت ہی زیادہ ورکرز کی کمی ہے اور جو بتایا جارہا ہے اُس کے تحت اگر آپ امیگریشن اپلائی کریں گے تو ان شعبوں میں سے کسی ایک میں آپ کو کام کا کنٹریکٹ دینا ہو گا،خیال رہے کہ ابھی اس حوالے سے کوئی بھی آفیشل طور پر بیان نہیں آیا لیکن بہت ہی جلد حکومت اعلان کر سکتی ہے واضع رہے کہ حکومت امیگریشن اوپن کرنے کا ارادہ ستمبر 2022 میں رکھتی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے