اٹلی میں کارتا دی سجورنو اور پرمیسو دی سجورنو رکھنے والے افراد کے لیے نہایت اہم معلومات۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی میں دو لاکھ سے زاہد پاکستانی افراد مقیم ہیں جن کے پاس یا تو کارتا دی سجورنو جس کو لا محدود ڈاکومنٹس بھی کہتے ہیں یا پھر نارمل پرمیسو دی سجورنو رکھتے ہیں جو افراد اٹلی میں مقیم ہیں۔اور ایسے تمام افراد کو اٹلی سے باہر جانے پر یعنی اپنے ملک میں جانے پر کبھی کبھار دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ اس سے متعلق بہت سارے لوگوں کی جانب سے بھی پوچھا جاتا ہے کہ کیا ہم اپنے ملک میں پاکستان،انڈیا،بنگلہ دیش وغیرہ جانا چاہتے ہیں اور اگر آپ نے اپنی پرمیسو دی سجورنو یا کارتا دی سجورنو رینیو کے لیے دیا ہوا ہے اور اُس کا ریچیُووتا آپ کے پاس ہے تو آپ اپنے ملک میں جا سکتے ہیں،لیکن اُس کے لیے بھی کچھ شرائط ہیں۔
سب سے پہلی شرط کہ جب آپ نے پرمیسو دی سجورنو کو رینیو کے لیے دیا ہے اور آپ ریچیُووتا پر اپنے ملک میں جانا چاہتے ہیں تو آپ نے جو فلائٹ بُک کرنی ہے وہ ڈیکریٹ فلائٹ ہونی چاہئیے تاکہ آپ کو کسی اور ملک میں رُوکنا نہ پڑے جبکہ اپنے ملک سے واپسی پر بھی آپ نے ڈیکریٹ فلائٹ اٹلی کے لیے ہی لینی ہے نہ کہ کسی اور یورپی ملک کی کیونکہ اس سے آپ کو اٹلی میں آنے کے لیے بہت سی دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اسی ہی طرح اگر آپ کے پاس کارتا دی سجورنو ہے اور وہ آپ نے رینیو کے لیے دی ہے اور آپ کو کسی وجہ سے ایمرجنسی اپنے ملک جانا پڑ جاتا ہے رینیو کے ریچیُووتا پر تو بھی آپ نے وہ ہی طریقہ استعمال کرنا ہے جو کہ نارمل پرمیسو دی سجورنو کے لیے ہے۔
0 تبصرے