جرمنی میں رہنے والے تارکین وطن کے لیے بڑی خوشخبری نیا قانون پاس جس کو (104سی) کا نام دیا گیا ہے۔
تو تفصیلات کے مطابق جرمنی کی حکومت کی جانب سے ایک نیا قانون خاص طور پر جرمن تارکین وطن کے لیے آنے جا رہا ہے جس سے جرمنی میں مقیم پاکستانیوں سمیت لاکھوں افراد جو کہ غیر قانونی ہیں اُن کو فائدہ ملے گا۔
جو بتایا جا رہا ہے اس نئے قانون سے متعلق اس کا نام (104سی) دیا گیا ہے اور باقاعدہ طور پر جرمن قانون کی کتاب میں بھی اس کو شامل کیا جا رہا ہے۔اس نئے (104سی) کے قانون میں ایسے تارکین وطن جن کو یکم جنوری 2022 میں جرمنی میں رہتے ہوئے پانچ سال مکمل ہو چکے ہیں یا پھر جن کے پاس ڈول ڈونگ ہے جو اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ آپ ملک چھوڑنے کے پابند ہیں لیکن فی الحال ملک کو چھوڑ نہیں سکتے تو ایسے لوگوں کو ایک سال کی ڈول ڈونگ دی جائے گی جس میں اُنھوں نے اپنی شناخت کو کلئیر کرنا ہے اس کے علاوہ یہ بھی ثبوت دینا ہو گا کہ آپ پر کسی بھی قسم کا کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں ہے مزید اس قانون کو لے کر جرمن پارلیمنٹ میں بحث جاری ہے کہ اور کون سی آسانیاں یا شُک اس میں ڈالی جائیں جس سے پاکستانیوں سمیت دیگر اور ممالک کے لوگوں کو فائدہ مل سکے۔ جبکہ یہ نیا قانون (104سی) کو جرمنی میں ستمبر 2022 میں لاگو کیا جائے گا جس سے لاکھوں کی تعداد میں مختلف ممالک کے تارکین وطن کو فائدہ ہو گا، تو اس طرح یہ ایک نیا قانون آ رہا ہے جرمنی میں جو کہ تارکین وطن کے لیے ایک خوشخبری کی نیوز ہے۔
0 تبصرے