اٹلی امیگریشن اپلائی کرنے والوں کیلئے نیا سرکولر | Italy Immigration New Circular 2022

اٹلی امیگریشن اپلائی کرنے والوں کیلئے نیا سرکولر | Italy Immigration New Circular 2022
اٹلی امیگریشن اپلائی کرنے والوں کے لیے نیا سرکولر جاری کر دیا گیا جو کہ ایک خوشخبری ہے۔




 تفصیلات کے مطابق اٹلی میں 2020 میں اوپن ہونے والی امیگریشن اور فلوسی امیگریشن کے پروسس میں کافی زیادہ وقت لگ رہا تھا جس کو مد نظر رکھتے ہوئے اٹالین حکومت نے اس حوالے سے ایک نیا سرکولر جاری کیا ہے جس سے اب کم وقت میں لوگوں کے ڈاکومنٹس اور فلوسی امیگریشن والوں کے نولااُستا نکل آئیں گے۔




 تازہ ترین معلومات کے مطابق نئے سرکولر کو آفیشل طور پر پبلش کر دیا گیا ہے اور 15 جولائی سے اس کا اطلاق ہو گا۔ ایسے تمام لوگ جنوں نے اٹلی میں رہتے ہوئے سناتوریا امیگریشن 2020 اپلائی کر رکھی ہے اُن کے کیسز پر جلد از جلد کام کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے یعنی کہ جن کے ڈاکومنٹس درست ہیں جن میں کوئی بھی مسلہ نہیں اُن کو اٹلی کے ڈاکومنٹس 30 دن میں دینے کا کہا گیا ہے خیال رہے کہ 30 جون کے بعد سے اٹلی کے مختلف شہروں سے سناتوریا امیگریشن 2020 کا کام پہلے کی نسبت تیز کر دیا گیا ہے اور لوگوں کو روز مرہ کی بنیاد پر پرفیتوروں کی طرف سے اپوئنٹمنٹ بھی دی جا رہی ہیں۔ 




 جبکہ دوسری جانب جن لوگوں نے اٹلی سے باہر یعنی پاکستان،انڈیا سے فلوسی امیگریشن اپلائی کر رکھی ہے یا پھر ابھی نئی اوپن ہونے والی فلوسی امیگریشن میں اپلائی کریں گے نئے جاری ہونے والے سرکولر کے تحت اُن کے نولااُستا اور ویزہ بھی 30 دن کے اندر اندر جاری ہو جائیں گے جبکہ جو انکوائری ہو گی وہ اٹلی میں آنے کے بعد ہو گی جو کہ فلوسی امیگریشن اپلائی کرنے والوں کے لیے بھی ایک اچھی، مثبت اور خوشخبری کی نیوز ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے