اٹلی میں پاکستانیوں کو بڑے پیمانے پر جرمانے | Fines in Italy To Pakistani

اٹلی میں پاکستانیوں کو بڑے پیمانے پر جرمانے | Fines in Italy To Pakistani
اٹلی میں پاکستانیوں کو بڑے پیمانے پر جرمانے ڈونرکباب والوں کو خراب اشیاءبیچنے پر5ہزاریورو کے جرمانے۔




 ‎تفصیلات کے مطابق اٹلی کے شہر انکونا میں واقع ایک ڈونر کباب جس کا مالک 30 سالہ ایک پاکستانی ہے جس کو سرکاری پولیس اور انکونا کی لوکل پولیس کی جانب سے جب کنٹرول کیا گیا اور دوران کنڑول کے وہاں سے 17 کلو خراب شده گوشت، غیر قانونی طریقے سے الکوحلک مشروبات رکھنے اور دو بے غیر کنٹریکٹ کے کام کرنے والے ملازمین جبکہ ایک ملازم کچھ گھنٹوں کے کنٹریکٹ کے ساتھ پائے گے ہیں جو کہ کنٹرول کے وقت کنٹریکٹ کے اوقات سے باہر کام کر رہا تھے اور تمباکو نوشی کے انتباہ اور ڈونر کباب کے کھلنے اور بند ہونے کے اوقات کے سائن بورڈز کے نہ ہونے پر مجموعی طور پر 5 ہزار یورو کاجرمانہ کیا گیا ہے 



اسی طرح اب بتایا جا رہا ہے کہ پاکستانیوں سمیت اور بھی غیر ملکی جو کہ ڈونر کباب وغیرہ کا اپنا کاروبار کرتے ہیں پولیس کافی زیادہ متحرک ہو چکی ہے اور مختلف شہروں پر جگہ جگہ چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں اور بڑے پیمانے پر اٹلی میں غیر ملکی کاروباری حضرات اس گرفت میں آ رہے ہیں۔اس نیوز کو زیادہ سے زیادہ اپنے پاکستانیوں کے ساتھ شئیر کیا جائے تاکہ وہ بھی اس طرح کے چھاپے سے محفوظ رہ سکیں اور کوشش کریں حق حلال کا کھائیں اور اپنی پاکستانی کمیونٹی کو بھی اچھی خوراک مہیا کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے