اٹالین حکومت کی طرف سے ملنے والی ریدیتو دی چیتادینسا لینے والے لاکھوں افراد کے لیے نئی معلومات حکومت متحرک سخت اقدام۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی میں حکومت متحرک ہو چکی ہے خاص طور پر ریدیتو دی چیتادینسا کی امداد جو لوگ گورنمنٹ سے لے رہے ہیں اُن کے لیے سخت اقدام شروع کر دئیے گے ہیں جو نئی اور تازہ ترین انفارمیشن آئی ہے ریدیتو دی چیتادینسا سے متعلق اُس کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ اٹالین حکومت اُن لوگوں کے گرد گھیرا تنگ کر رہی ہے جو لوگ حکومت سے یہ امداد بھی لے رہے ہیں اور ساتھ میں چھُپ کر کام بھی کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ گورنمنٹ کی طرف سے سخت قانون بنا دیا گیا ہے اگر کوئی شخص ریدیتو دی چیتادینسا بھی لے رہا ہے اور کام بھی کر رہا ہے تو اب اُن کے خلاف بڑا ایکشن لیا جائے گا جبکہ اُس کی یہ ریدیتو دی چیتادینسا کی امداد کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ اُس کی ریدیتو دی چیتادینسا کے دوماندے کو بھی کینسل کیا جائے گا اس کے علاوہ بھاری جرمانہ بھی کیا جائے گا،جبکہ ریدیتو دی چیتادینسا کے نئے قانون کے مطابق ایسے شخص کو ایک سال سے لے کر تین سال کی قید بھی دی جا سکتی ہے اگر وہ پکڑ میں آ جاتا ہے۔
0 تبصرے