یوکے لندن میں آج سے ہڑتال شروع | UK LONDON PROTEST

یوکے لندن میں آج سے ہڑتال شروع | UK LONDON PROTEST
لندن میں ریلوے کی 30 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ہڑتال آج سے شروع ہو گی 

 تفصیلات کے مطابق آج سے آئندہ چھ دن تک لاکھوں افراد کو ٹرین سے سفر میں مشکلات ہوں گی، ہڑتال منگل، جمعرات اور ہفتے کو ہوں گی۔ مزدور یونین اور ریلوے حکام کےدرمیان ہڑتال ختم کرانےکیلئے مذاکرات جاری ہیں ، منگل کو انڈر گراؤنڈ ٹرین سروس کی بھی ہڑتال ہوگی جس کی وجہ سے سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوسکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ٹرانسپورٹ فار لندن نے مسافروں کو پیدل یا سائیکل پرسفر کرنے کا مشورہ دیا ہے، آر ایم ٹی یونین نے ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف ہڑتال کا فیصلہ کیاہے، آر ایم ٹی یونین نے تنخواہوں میں اضافے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق ہڑتال کے دوران 20 ہزار سے زائد سروسز کی بجائے صرف ساڑھے 4 ہزار سروسز فراہم کی جائیں کی ۔ ہڑتال کے اعلان کے بعد نیٹ ورک ریل نے 20 سے 26 جون تک نیا ٹائم ٹیبل جاری کردیا، ہڑتال والے دن ٹرین صبح ساڑھے7 سے شام ساڑھے 6 بجے تک چلیں گی۔ ریلوے ورکرز کا کہنا ہے کہ مہنگائی چار دہائیوں کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد گزارا مشکل ہوگیا ہے، تنخواہوں میں مہنگائی کی شرح سے اضافہ نہ ہونے پر ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے