فرانس کے انتخابات: ماکروں کا بلاک پارلیمانی اکثریت کھو بیٹھا
تفصیلات کے مطابق 19 جون بروز اتوار کو ہونے والے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ماکروں کے سینٹرسٹ اتحاد کو بڑی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا اور یہ پارلیمان میں واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ ماکروں کے '' ٹوگیدر ‘‘ نامی بلاک نے 245 نشستیں حاصل کیں جب کہ اسے مکمل اکثریت کے لیے 289 نشستوں کی ضرورت تھی۔ اس امر کا اعلان فرانس کی وزارت داخلہ نے انتخابی گنتی ختم ہونے کے بعد پیر کی صبح کیا۔
فرانس کے ایک سینیئر سیاستدان ژاں میلنکوں کے بائیں بازو کے نئے اتحاد (این یو پی ای ایس )نے 131 نشستیں حاصل کیں اور اس طرح یہ حزب اختلاف کی ایک اہم قوت بن کر اُبھرا ہے۔ میلنکوں نے انتخابی نتائج کو سراہتے ہوئے اسے'' صدر ماکروں کی سب سے بڑی ناکامی قرار دیا۔
0 تبصرے