اٹلی میں ورکرز کی بڑھتی قلت اطالوی حکومت نے ایک اور شاندار اعلان کر دیا امیگریشن کے تحت ورک ویزوں میں اضافے کا اعلان کن کو بڑا فائدہ ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی میں کھیتی باڑی کے کام میں سیر و سیاحت کا شعبہ اور کنسٹرکیشن کے شعبے سمیت ٹرانسپورٹ کے سیکٹر میں اس وقت ورکرز کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ جس کے باعث جو اٹلی میں زراعت سے وابستہ تنظیمیں ہیں اُن کی طرف سے اطالوی حکومت کو اس مسلے سے متعلق واضع کر دیا گیا ہے کہ اگر اٹلی میں ان شعبوں میں ورکرز کی قلت کو ختم نہ کیا گیا تو فصلوں اور باغات میں جو اس وقت تک اناج کی پیداوار ہے وہ بہت زیادہ متاثر ہو گی۔جس کی وجہ سے اطالوی وزارت داخلہ لوچینا لامور جیزے کو اس سارے معاملے کو مدنظر رکھتے ہوئے اس رواں سال 2022 میں جو فلوسی امیگریشن اوپن ہو گی اس میں ورک ویزوں کی تعداد کو بڑھا کر 75 ہزار ورک ویزوں کا اعلان کیا ہے جو ایک بڑی خوشخبری ہے اُن لوگوں کیلئے جو کہ اٹلی میں آ کر کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔جبکہ ور زات داخلہ کی جانب سے یہ بھی واضع کیا گیا ہے کہ اس سال جن ورک ویزوں کو جو جاری کیا جائے گا ان پر کام بھی پہلے کی نسبت فاسٹ ہو گا۔
خیال رہے کہ پچھلے سال 2021 میں جو فلوسی امیگریشن اوپن کی گئی تھی اُس میں ورک ویزوں کی تعداد 70 ہزار ویزوں کی تھی،لیکن کچھ مشکلات اور رکاوٹوں کی وجہ سے ان ورک ویزوں کا جو ہدف تھا اُس کو جلد مکمل نہ کیا جا سکا اور ابھی تک صرف 20 فی صد لوگوں کے ویزے ہی نکل سکے ہیں۔لیکن اب وزارت داخلہ کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ورک ویزوں کا جو یہ عمل ہے اس کو تیزی کے ساتھ اور مزید آسان بھی بنایا جائے گا۔جبکہ وزارت داخلہ کا کہنا تھا کے مختلف شعبوں میں جو ورکرز کی قلت کا سامنا ہے اس کا احساس حکومت کو ہے۔باقی 2020 اور 2021 میں جو فلوسی امیگریشن اوپن ہوئی تھی اُن کے نولااُستا نکلنے کے چانسز اب بڑھ گئے ہیں، خیال رہے کہ نئی 2022 کی فلوسی امیگریشن اوپن ہونے کے کلک ڈے سے متعلق ابھی کوئی آخری تاریخ کا نہیں بتایا گیا۔
0 تبصرے