اٹالین نیشنیلٹی کے قانون میں بڑی تبدیلی خوشخبری Italian Nationality Law Changed

اٹالین نیشنیلٹی کے قانون میں بڑی تبدیلی خوشخبری Italian Nationality Law Changed
اٹالین نیشنیلٹی یا اٹالین چیتادینسا اب اٹلی میں رہنے والے پاکستانیوں سمیت تمام غیر ملکیوں کے لیے لینا ہو گی آسان اٹالین نیشنیلٹی سے متعلق ایک نئی مہم شروع کر دی گئی۔




 تفصیلات کے مطابق ویسے تو اٹلی میں اطالوی نیشنیلٹی یا چیتادینسا لینے کا جو مسلۂ ہے کافی پُرانا ہے،لیکن اس کے باوجود جب سے سابق وزارت داخلہ ماتیو سالوینی کی حکومت ختم ہوئی ہے اٹالین نیشنیلٹی سے متعلق قوانین میں کافی تبدلیاں آ چکی ہیں لیکن پھر بھی اٹلی میں موجود لاکھوں کی تعداد میں پاکستانیوں سمیت جو اور غیر ملکی باشندے ہیں اُن کے لیے یا پھر اُن کے بچوں کے لیے اطالوی شہریت کا جو قانون ہے وہ خاصا مشکل ہے۔تاہم اب جب سے سال 2022 کا آغاز ہوا ہے کئی اطالوی سیاسی جماعتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے حکومت سے بار بار مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ اٹلی میں خاص طور پر تارکین وطن کے بچوں کو شہریت دی جائے یعنی کہ جو اٹلی میں تارکین کے بچے پیدا ہوتے ہیں اُن کو پیدا ہوتے ہی اطالوی شہریت دے دی جانی چائیے جبکہ کچھ مطالبات ایسے بھی کیے گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں میں پڑھنے 




والے تارکین کے بچوں کو بھی اٹالین نیشنیلٹی دی جائے۔ دراصل اٹلی میں اب ٹیچرز،سٹوڈنٹ اور اُن کے والدین کی نمائندہ تنظیم کی جانب سے ایک نئی مہم شروع کی گئی ہے جس کا خاص مقصد اٹلی میں خاص طور پر تارکین وطن کے بچوں کو نیشنیلٹی کے قانون میں ترمیم کرنا ہے، خیال رہے کہ گزشتہ 8 جون کو پورے اٹلی میں اس حوالے سے تارکین کے بچوں کو نیشنیلٹی دینے سے متعلق دن منایا گیا ہے جبکہ اطالوی جماعت فائیو اسٹار موومنٹ کی جانب سے اس حوالے سے اطالوی پارلیمینٹ میں پہلے سے بل بھی موجود ہے۔خیال رہے کہ اٹلی میں تارکین کو شہریت کے قانون میں 30 سال بعد اتنی بڑی ترمیم کی جا رہی ہے جس سے اٹلی میں لاکھوں کی تعداد میں غیر ملکیوں کو بڑا فائدہ ہو گا جبکہ بتایا جا رہا ہے کہ بہت ہی جلد اطالوی حکومت کی جانب سے اس نیشنیلٹی کے قانون کو منظور بھی کر دیا جائے گا جس سے اُن فیملز کے بچے جو کہ اٹلی میں پیدا ہوئے ہوں گئے اُن کو اور اُن بچوں کو نیشنیلٹی ملے گی جو کہ اٹلی میں پچھلے 5 سالوں سے اطالوی اسکولوں میں زیرے تعلیم ہوں گئے جبکہ ایسے تمام بچوں کے والدین کو بھی اطالوی شہریت حاصل کرنے کا موقع دیا جائے گا جو کہ اٹلی میں رہنے والے لاکھوں کی تعداد میں غیر ملکیوں کے لیے بڑی خوشخبری کی نیوز ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے