اٹلی میں رہنے والوں کے لیے اطالوی حکومت کی جانب سے نئے بینیفٹ اور نئے پیکج نیا دیکریتو تیار اب اٹلی میں ملیں گئے مزید یوروز اور سہولیات۔
تفصیلات کے مطابق اس وقت اٹلی میں کافی زیادہ ایمرجنسی والے حالات بن رہے ہیں جس کی کافی ساری وجوہات بیان کی جا رہی ہیں جس میں سب سے اوّل نمبر جو گیس کی سپلائی روس کی جانب سے اٹلی میں آتی تھی وہ 15 فی صد بند ہو چکی ہے اور پھر اُس کے بعد اٹلی میں بارش نہ ہونے کی وجہ سے کافی جگہوں پر ندی اور دریا خشک ہو رہے ہیں اور اٹلی میں بارش نہ ہونے کی وجہ سے درجہ حرارت بھی کافی زیادہ بڑھ چکا ہے جس کی وجہ سے جو کھیتی باڑی کے لیے جو پانی چاہیے ہوتا ہے وہ بھی پورا نہیں ہو رہا۔اور پھر جو کھانے پینے کی جو اشیا ہیں اُن کی قیمتوں میں بے حد اضافہ ہو چکا ہے اور پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں بھی ایک بار پھر سے اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے جو عام شہری ہیں اُن پر ایک بار پھر سے بہت زیادہ دباو بڑھ گیا ہے۔
جس کو مدنظر رکھتے ہوئے اطالوی حکومت اپنی عوام کے لیے جلد ہی ایک اور نیا دیکریتو لے کر آنے جاری ہے۔جس میں پٹرول ڈیزل پر جو ایکسز ڈیوٹی جو لگتی ہے اُس میں 0.25 سینٹ سے 0.30 سینٹ تک کمی کرے گی اگلے ماہ جولائی میں نئے دیکریتو کے تحت تک اٹلی کی عوام پر زیادہ قیمتوں کے باعث زیادہ بوجھ نہ پڑے۔اس کے علاوہ بجلی اور گیس کے جو بلز آتے ہیں اُن میں بھی نئے ریلیف پیکج نئے دیکریتو میں ملیں گئے یعنی کہ جو ٹیکس ہوتا ہے اُس میں راحت دی جائے گی اور یہ سہولت مسلسل تین ماہ تک دی جائے گی جبکہ اس کے علاوہ اٹلی میں جو ورکرز کام کرتے ہیں فیکٹریوں میں یا جس بھی شعبے میں کام کرتے ہیں اُن سے متعلق حکومت کا کہنا ہے کہ نئے دیکریتو میں ورکرز کے لیے نئے بونسز اور مراعات دی جائے گی جس سے اٹلی میں کام کرنے والوں کو بھی راحت ملے گی جبکہ جو ورکرز کو جو اُن کے بوستے میں ٹیکس آتا ہے اُس میں بھی اگلے پانچ سے چھ ماہ تک کٹوتی کی جائے گی۔
تو اس طرح جو نیا دیکریتو اطالوی حکومت کی طرف سے جو جولائی کے مہینے میں آنے جا رہا ہے اُس میں اٹلی میں رہنے والوں کو ایک بار پھر سے بڑی سہولیات اور بونسز اور راحت ملے گی جو کہ اٹلی میں رہنے والوں کے لیے ایک اچھی اور مثبت نیوز ہے۔
0 تبصرے