اٹلی،فرانس،جرمنی سمیت تمام یورپی ممالک میں رہنے والے غیر ملکیوں کیلئے نئی اور اہم رپورٹ جاری یورپی ممالک میں سیاسی پناہ کے لیے درخواستوں میں ریکارڈ اضافہ۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی،فرانس،جرمنی سمیت تمام یورپی ممالک میں پناہ کے لیے دی جانے والی درخواستوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق 2022 میں یورپی یونین میں پناہ کے لیے دی جانے والی درخواستوں کی تعداد 9لاکھ 96 ہزار رہی جو گذشتہ6 برسوں کے دوران سب سے بڑی تعداد ہے یورپین یونین ایجنسی فار اسائلم (ای یو اے ای) کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پناہ کے لیے سب سے زیادہ درخواستیں شام، افغانستان، ترکیہ، وینزویلا اور کولبمیا سے موصول ہوئیں۔
جبکہ جنگ کے بعد یوکرین سے ہجرت کرنے والے لوگوں کو علیحدہ سے شمار کیا گیا جن کی تعداد 40 لاکھ کے قریب ہے اور وہ یورپ کے مختلف ممالک جن میں اٹلی،فرانس، جرمنی، پولینڈ سمیت دیگر اور ممالک بھی شامل ہیں جن میں اُنہیں خصوصی عارضی حفاظتی سٹیٹس کے تحت رکھا گیا ہے یورپی ممالک میں بے قاعدہ ہجرت 2015 اور 2016 میں دیکھنے میں آئی ہے جب کہ 25 لاکھ پناہ گزین وہاں پہنچے ہیں جن میں زیادہ تعداد شامی باشندوں کی تھی۔
0 تبصرے