یورپی یونین کا یورپ میں مقیم غیر ملکی اسائلم سیکرز کیلئے نیا قانون پاس کرنے پر غور 20 جولائی کو بڑا اجلاس منعقد برسلز میں جبکہ جو نیا امیگریشن اسائلم پیکٹ ہو گا وہ کن پر لاگو کیا جائے گا اور ڈبلن قانون کو بھی نہ ختم کرنے کا فیصلہ۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی،فرانس،جرمنی سمیت یورپ میں مقیم غیر ملکی اسائلم سیکرز کیلئے یورپی یونین کا جو نیا امیگریشن اسائلم پیکٹ جو متعارف کروایا گیا تھا جس میں یورپی یونین کی جانب سے ڈبلن قانون کو ختم کر کے نیا امیگریشن قانون شروع کرنے کا کہا تھا دراصل دو یورپی ممالک پولینڈ اور ہنگری کی جانب سے نئے یورپی یونین کے امیگریشن قانون کو مکمل طور پر رد کر دیا گیا جس کے بعد اب ایک بار پھر سے یورپی یونین کی جانب سے نیا قانون متعارف کروانے سے متعلق یورپی ملک بیلجیم کے شہر برسلز میں 20 جولائی کو ایک اور اجلاس کو منعقد کروایا جا رہا ہے جس میں تمام یورپی ممالک کے وزرات داخلہ شرکت کریں گے اور نئے یورپی یونین کے قانون سے متعلق اتفاق رائے کریں گے۔
ابھی جو نئی اور تازہ ترین نیوز جو آ رہی ہے اُس کے مطابق بتایا جا رہا ہے یورپی یونین کی جانب سے دو بڑے فیصلے کیے گئے ہیں جن میں ڈبلن معاہدہ ڈبلن قانون کو بھی جاری رکھا جائے گا اور نئے امیگریشن اسائلم پیکٹ کو بھی شروع کیا جائے گا، بتایا جا رہا ہے کہ ڈبلن قانون ڈبلن معاہدہ اُن اسائلم سیکرز یا پھر غیر ملکیوں پر ہی لاگو رہے گا جو کہ پہلے سے ہی اس قانون کی زد میں آ چکے ہیں اُن پر نیا اسائلم پیکٹ لاگو نہیں ہو گا جبکہ جو غیر ملکی غیر قانونی طریقہ سے یورپ کے کسی بھی ملک میں داخل ہوں گئے اُن پر نیا اسائلم پیکٹ عائد کیا جائے گا اور جو بھی غیر قانونی غیر ملکی اسائلم کا کیس کسی بھی یورپی ملک میں لگائیں گے اُن کے کیس کو 6 ماہ میں ہاں یا نہ کا جواب دینا لازمی ہو گا۔
باقی یورپی یونین کا اجلاس 20 جولائی کو ہونے جا رہا ہے جس میں اگر تمام یورپی ممالک کی طرف سے اگر اتفاق ہو گیا تو پھر اس نئے قانون کو حتمی شکل دے جائے گی۔
0 تبصرے