اٹلی میں رہنے والوں کیلئے اطالوی حکومت کی جانب سے بڑی خوشخبری اگلے 3 ماہ میں اضافی یورو ملیں گئے۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی کابینہ کی جانب سے اطالوی عوام کیلئے 800 ملین یورو کی رقم کو مختصم کیا گیا ہے جو کہ سبسڈی اطالوی عوام کو ملے گی جو کہ بجلی اور گیس کے بلز میں بڑی سبسڈی کا اعلان کیا ہے جس سے اگلے تین ماہ یعنی جولائی،اگست اور ستمبر کے مہینے میں اطالوی عوام کی جیبوں میں اضافی یورو آئیں گے۔
واضع رہے اٹلی میں جو بجلی اور گیس سے متعلقہ کمپنیاں ہیں دراصل یہ 800 ملین یورو کی رقم ان کمپنی کو مہیا کی جائے گی جس کی وجہ سے اٹلی میں رہنے والوں کو بجلی اور گیس کے بلز کم آئیں گے یہاں سب سے ضروری بات یہ ہے جو سمجھنے والی ہے کہ آیا جو سبسڈی اٹالین گورنمنٹ دے رہی ہے یہ اطالوی عوام کو کیسے ملے گی تو جو آپ کو اگلے تین ماہ بجلی اور گیس کے بلز کم آئیں گئے تو آٹومیٹک یہ رقم عام اطالوی عوام کی جیبوں میں ہی آئے گی خیال رہے کہ اطالوی حکومت کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ گیس پر جو 5 فیصد ٹیکس عائد ہے اُس کو بھی اگلے تین ماہ کیلئے ختم کر دیا گیا ہے جو کہ اٹلی میں رہنے والوں کیلئے اگلے تین ماہ بجلی اور گیس کے بلز سے متعلق بڑی خوشخبری کی نیوز ہے۔
0 تبصرے