اٹلی،جرمنی سمیت یورپی یونین کے 9 ممالک کا اہم اعلان| Italy EU Special Announcement

اٹلی،جرمنی سمیت یورپی یونین کے 9 ممالک کا اہم اعلان| Italy EU Special Announcement
‎اٹلی سمیت یورپی یونین کے 9 ممالک کا فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیموں کیساتھ تعاون جاری رکھنے کااعلان 

 ‎تفصیلات کے مطابق اٹلی اور جرمنی سمیت یورپی یونین کے رکن 9 ممالک نے فلسطین کی انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے ساتھ تعاون بحال رکھنے کا مشترکہ طور پر اعلان کیا ہے۔ اسرائیل نے انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی چھ تنظیموں کو دہشت گرد کہہ کر کالعدم قرار دے رکھا ہے۔بیلجیم ، ڈنمارک ، فرانس، جرمنی ، اٹلی ، ہالینڈ ، سپین اور سویڈن کے وزرائے خارجہ کا کہنا ہے کہ ان تنظیموں کے بارے میں اسرائیلی الزامات بے بنیاد ہیں، اسرائیل نے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے ہیں کہ ان فلسطینی تنظیموں کے کسی دہشت گرد تنظیم کے ساتھ تعلقات ہیں۔ ‎اس لیے ہم اسرائیلی پابندی کے مطابق ان تنظیموں کیساتھ تعلقات نہیں توڑیں گے بلکہ اپنی پہلے سے پالیسی کے تحت ان کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے