فرانس میں غیر ملکیوں کیلئے اہم خبر | France Immigrants News Update

فرانس میں غیر ملکیوں کیلئے اہم خبر | France Immigrants News Update
فرانس میں مقیم لاکھوں غیر ملکیوں کیلئے خاص طور پر جو ورکرز ہیں اُن کیلئے مشکل بڑھ گئی فرانسیسی پولیس کے بڑے پیمانے پر چھاپے اور گرفتاریاں شروع۔






 تفصیلات کے مطابق جہاں فرانس میں پرتشدد مظاہرے جاری ہیں اور حالات قابو سے باہر ہوتے نظر آ رہے ہیں وہاں ہی فرانس میں مقیم لاکھوں غیر ملکی افراد جس میں پاکستانی بھی بڑی تعداد میں شامل ہیں اور وہ فرانس میں کام کر رہے ہیں اُن کے لیے مشکل بڑھ گئی ہے۔






 تازہ ترین نیوز کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ فرانس پولیس کی جانب سے ایسے غیر ملکی افراد کی گرفتاریاں شروع کر دی گئی ہیں جو کہ بغیر ڈاکومنٹس کے ہیں اور نہ ہی اُن کے پاس کام کے کنٹریکٹ ہیں اور وہ چھُپ کر کام کرتے ہیں اُن کیخلاف بڑے پیمانے پر کاروائی شروع کر دی گئی ہے اور گرفتاریاں شروع کر دی گئی ہیں واضع رہے کہ پاکستانیوں کی بھی بڑی تعداد ایسی ہے فرانس میں جو کہ بغیر ڈاکومنٹس کے چھُپ کر کام کرتی ہے لہٰذا کسی بھی بڑی مصیبت میں پڑنے سے بہتر ہے کہ احتیاط کی جائے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے