اٹلی ٹریفک قوانین میں کی جانے والی نئی سختیوں کی تفصیل ، نیا قانون کب تک لاگو ہو گا ؟
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں اٹلی کے موجودہ وزارت ٹرانسپورٹ ماتیو سلوینی کی طرف سے اٹلی میں ٹریفک قوانین کو مزید سخت بنانے کے لیے نئے قانون کا مسودہ پیش کیا تھا جو کہ 27 جون کو وزراء کی کونسل کی طرف سے اس قانون کی منظوری دے دی ہے اب اس مجوزہ نئے قانون کا جو بل ہے یہ پارلیمنٹ اور سینٹ میں پیش کیا جائے گا جبکہ اگر یہ نئے قانون کا بل اطالوی پارلیمنٹ اور سینٹ سے پاس ہو گیا تو اسے پورے ملک میں لاگو کر دیا جائے گا۔
نئے قانون کے لاگو ہونے سے درج ذیل تبدیلیاں رونما ہوں گی جو کہ اٹالین سمیت اٹلی میں مقیم لاکھوں غیر ملکیوں پر بھی لاگو ہو گا۔
1 :- نابالغوں کے لیے بغیر لائسنس کے یا پھر نشے کی حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے جانے پر 24 سال کی عمر تک ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے پر پابندی ہو گی۔
2 :- نئے قانون کے مطابق دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے کی صورت میں 7، 15 یا پھر 20 دن کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کو منسوخ کر دیا جائے گا۔
3 :- نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر ڈرائیونگ لائسنس 3 سال کے لیے منسوخ یعنی کہ کینسل کر دیا جائے گا۔
4 :- سکوٹی چلانے کے لئے ہیلمٹ، جبکہ نمبر پلیٹ اور انشورنس بھی ضروری ہو گی۔
5 :- اس کے علاوہ ایسے افراد جو نیا لائسنس لینے والے ہیں اُن کے لیے ایک سال کی بجائے 3 سال تک 55 کلو واٹ سے زائد کی گاڑی چلانا ممنوع ہو گا یعنی وہ نہیں چلا سکیں گے۔
0 تبصرے