اٹلی فیملی ویزہ اپڈیٹ | New Italy Family Visa Law Update 2025

اٹلی فیملی ویزہ اپڈیٹ | New Italy Family Visa Law Update 2025
اٹلی میں رہنے والوں کیلئے فیملی ویزہ سے متعلق اطالوی حکومت کی جانب سے نیا قانون سالانہ کُد ریدیتو کا اعلان کر دیا گیا اٹلی میں فیملی بُلوانا آسان۔


 تفصیلات کے مطابق ہر سال اطالوی حکومت کی طرف سے اٹلی میں فیملی بُلوانے کیلئے سالانہ کُد ریدیتو کی شرائط اور ضوابط کو اپڈیٹ کیا جاتا ہے جس کے تحت غیر ملکی آسانی سے اپنے فیملی ممبرز کو اٹلی میں بُلوا سکتے ہیں اس رواں سال 2025 میں بھی اطالوی حکومت کی طرف سے اٹلی میں فیملی بُلوانے کیلئے سالانہ آمدن کی شرائط کو اپڈیٹ کر دیا گیا ہے۔


 اطالوی حکومت کی جانب سے تازہ ترین اپڈیٹ میں جو بتایا گیا ہے اُس کے مطابق ابھی کوئی شخص اگر اپنی فیملی کے کسی بھی ممبر کو اٹلی کے فیملی ویزہ پر بُلواتا ہو تو اُس کو اٹلی کا فیملی ویزہ 30 دن کے اندر جاری کیا جائے گا اگر آپ کے تمام ڈاکومنٹس ٹھیک ہیں۔ 


 جبکہ جو سالانہ آمدن ہے یا پھر کُد ریدیتو ہے اُس کو بھی حکومت کی طرف سے اپڈیٹ کر دیا گیا ہے اگر آپ نے اپنی فیملی کے ایک فرد کو اٹلی بُلوانا ہے تو اُس کیلئے سالانہ آمدن سال 2025 میں 11 ہزار 672 یورو 90 سینٹ کا کُد چائیے اس کے علاوہ اگر ایک سال کا بچہ ہے تو اُس کیلئے کُد ریدیتو 15 ہزار 563 یورو 86 سینٹ چائیے جبکہ تین لوگوں کیلئے 19 ہزار 454 یورو 82 سینٹ کا کُد ریدیتو چائیے خیال رہے اٹلی فیملی ویزہ کو Type D ویزہ کہا جاتا ہے تو یہ کچھ نئے قوانین اور کُد ریدیتو سال 2025 کیلئے اطالوی حکومت کی طرف سے متعارف کروائے گئے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے