اٹلی میں مقیم پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کیلئے Carta Di Identita اور ریزڈینسا سے متعلق اہم اور ضروری معلومات جو کہ اٹلی میں رہتے ہوئے آپ کیلئے جاننا کافی ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق چونکہ ایسے ہمارے دوست بھائی جو کہ اٹلی میں تومقیم ہیں یعنی کہ پاکستانیوں سمیت دیگر اور ممالک کے افراد کافی بڑی تعداد میں وہ اس میں فرق کو نہیں سمجھتے اور carta di identità جس کو ہم اپنی زبان میں Id Card کہتے ہیں اُس کو ہی ریزڈینسا بھی سمجھتے ہیں حالانکہ دوستوں یہ دونوں الگ چیزیں ہیں اور علیحدہ ڈاکومنٹس ہیں ہاں لیکن اس میں کوئ شک نہیں کہ Id Card یعنی کارتا دی Identita پر ریزڈینسا لکھا ہوتا ہے لیکن ریزڈینسا اور ائ کارڈ کے بننے میں وقت کا فرق ہو سکتا ہے اسی لئے اس کو سمجھنا ضروری ہے اٹلی کے اندر عام طور پر Id Card مطلب کارتا دی Identita ہی زیادہ استعمال ہوتا ہے جبکہ جو پرمیسو دی سورجونو ہوتی ہے وہ نارمل چھوٹے موٹے کاموں کے لئے استعمال نہیں ہوتی جبکہ جو ریزڈینسا ہوتا ہے وہ اس چیز کا ثبوت ہوتا ہے کہ آپ اٹلی میں موجود ہیں اور جس بھی جگہ پر ہیں وہاں کہ متعلقہ کمونے میں آپ رجسٹرڈ ہیں اُمید کرتے ہیں کہ آپ کو کارتا دی Identita اور ریزڈینسا کے درمیان جو بڑا فرق ہے اس کا اب اندازہ باخوبی ہو گیا ہو گا۔
0 تبصرے