فرانس حکومت نیا قانون غیر ملکیوں کیلئے | France Govt New Law for Immigrants Asylum Seekers

فرانس حکومت نیا قانون غیر ملکیوں کیلئے | France Govt New Law for Immigrants Asylum Seekers
فرانس میں رہنے والے غیر ملکیوں کیلئے فرانسیسی حکومت کا اسائلم سے متعلق نیا قانون پاس اب پاکستانیوں سمیت فرانس میں مقیم لاکھوں کی تعداد میں غیر ملکیوں کو جلدی ڈی پورٹ کیا جائے گا۔ 




 تفصیلات کے مطابق فرانس میں وزارت داخلہ کی نگرانی میں کام کرنے والی اتھارٹی OFPRA جو کہ سیاسی پناہ کے شعبے میں ایک خصوصی ادارہ ہے اس ادارے کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں فرانس میں اسائلم سیکرز اور ان کے کیسز سے متعلق بتایا گیا ہے کہ گذشتہ سال 2022 میں فرانس میں 131000 لوگوں نے سیاسی پناہ یعنی کہ اسائلم کیلئے اپلائی کیا ہے جس میں سب سے بڑی تعداد میں جو سیاسی پناہ کے متلاشی ہیں وہ یوکرائن کے ہیں جن کی تعداد ایک لاکھ بتائی گئی ہے جبکہ باقی کے 31ہزار دیگر اور ممالک کے اسائلم سیکرز ہیں اب چونکہ یوکرائن میں جنگ کو ماحول ہے جس کی وجہ سے فرانس حکومت یوکرائن مہاجرین کو تو عارضی پناہ دے رہی ہے جبکہ دوسری طرف جو باقی ممالک جن میں پاکستانی، افغانی اور افریقی ممالک کے لوگ ہیں اُن کے لیے فرانس حکومت نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔




 تازہ ترین نیوز کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ فرانس حکومت ایسے غیر ملکی سیاسی پناہ کے متلاشی جنوں نے 2021 سے 2023 کے دوران اسائلم کیا ہے فرانس میں اُن کے کیسز کو اگلے تین ماہ میں فیصلہ دینے پر غور کر رہی ہے اور جن غیر ملکیوں کے کیسز پاس ہوں گئے اُن کو ہی فرانس میں رہائشی پرمٹ جاری کیے جائیں گے جبکہ جن کے کیس سیاسی پناہ کے رجیکٹ ہوں گئے اُن کو فوری طور پر فرانس سے ڈیپورٹ کیا جائے گا۔




 خیال رہے کہ اس نئے قانون پر فرانس حکومت کی جانب سے کام شروع کر دیا گیا ہے جس کو پورے ملک میں جلد ہی لاگو بھی کر دیا جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے