اٹالین حکومت کی جانب سے نیا دیکریتو Lavoro نئے قوانین کے ساتھ لاگو کر دیا گیا جو کہ اٹلی میں ورکرز کی تنخواہوں سمیت اور نئی امداد کے حوالے سے خوشخبری بھی ہے جبکہ کچھ بُری نیوز بھی ہے یہ گُڈ نیوز اور بُری نیوز کیا ہے اس دیکریتو میں مکمل تفصیل جانیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اطالوی حکومت کی جانب سے یکم مئی 2023 سے نئے دیکریتو کو نئے قوانین کے حساب سے لاگو کر دیا ہے اور اس میں حکومت کی طرف سے 4 بلین یورو کی رقم کو منظور کیا گیا ہے تو اس نئے دیکریتو میں جو سب سے پہلے گُڈ نیوز جو حکومت کی جانب سے دی گئی ہے وہ ورکرز کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق ہے اور اگلے ماہ جون سے ورکرز کو بوستے پگا میں 100 یورو تک کی رقم اضافی ملے گی مطلب کے یہ 100 یورو ورکرز کو ٹیکس میں چھوٹ دی جائے گی جس کی وجہ سے بوستے میں 100 یورو اضافی ملیں گے واضع رہے جن کے کُد ریدیتو 25ہزار یورو یا اس سے کم ہیں اُن کو ٹیکس میں 7 فیصد تک چھوٹ دی جائے گی جبکہ جن کے کُد ریدیتو 35 ہزار یورو تک ہیں اُن کو 6 فیصد تک ٹیکس میں رعایت ملے گی آسان الفاظ میں جن ورکرز کی آمدن کم ہے اُن کو اس نئے دیکریتو Lavoro کے تحت زیادہ فائدہ ہو گا اور زیادہ سے زیادہ 100 یورو بوستے میں اضافی ملیں گے جو کہ سالانہ 1200 یورو تک اضافی بنتے ہیں جو اگلے ماہ سے ورکرز کو ملنا شروع ہوں گے اور اٹلی میں ورکرز کے لیے نئے دیکریتو کے تحت یہ گُڈ نیوز ہے۔
اس کے علاوہ جو بُری خبر اس نئے دیکریتو Lavoro میں آ رہی ہے وہ ورکرز کے کام کے کنٹریکٹ سے متعلق ہے یعنی کہ پہلے کام کے مالک کی جانب سے ایک سال کا عارضی کام کا کنٹریکٹ کیا جاتا تھا لیکن اب حکومت کی جانب سے مالکان حضرات کو اجازات دے دی گئی ہے کہ وہ ورکرز کے ساتھ دو سال کا عارضی کام کا کنٹریکٹ کر سکیں گے اور اگر پھر بھی کام کے مالک کو لگے کہ ابھی بھی ورکر ٹھیک نہیں تو وہ تین سال کا عارضی کام کا کنٹریکٹ کر سکتا ہے مطلب کہ اب ورکرز کو تین سال بعد ہی پکا کام کا کنٹریکٹ ملے گا جو کہ ایک لہذ سے ورکرز کے لیے اچھی خبر نہیں ہے۔
جبکہ اس نئے دیکریتو Lavoro میں ہی Assegno Di Inclusione سے متعلق بھی مکمل وضاحت حکومت کی طرف سے بتا دی گئی ہے اصل میں یہ ریدیتو دی چیتادینسا کے متبادل نئی امداد ہے جو کہ 18 ماہ کے لیے ملے گی جس میں 9 ہزار 360 یورو سالانہ ملیں گے مطلب کہ جو لوگ RDC کی امداد لے رہے تھے اُن کو Assegno Di Inclusione کے تحت 500 یورو ملیں گے جبکہ اس کے ساتھ ہی جو افراد کرائے کے مکان میں رہتے ہیں اُن کو 280 یورو ماہانہ ملیں گے جو کہ ٹوٹل 780 یورو بنتے ہیں اور سالانہ 9360 یورو، اس امداد کو لینے کے لیے کم سے کم 5 سال کا ریزڈینسا چائیے اور ایزے آپ کے 9360 یورو سے کم ہونے چائیے واضع رہے کہ یہ امداد پہلے 18 ماہ کے لیے دی جائے گی جبکہ بعد میں حکومت کے قوانین کے حساب سے یہ ری نیو بھی ہوتا رہے گا باقی
یہ نیا دیکریتو Lavoro اب اطالوی حکومت کی جانب سے باقاعدہ طور پر یکم مئی 2023 سے لاگو ہو چکا ہے۔
0 تبصرے